سوال (4301)

“سبیل صاف پانی ایصال ثواب شہیدان کربلا” ایسی جگہ سے پانی بھرنا کیسا ہے؟

جواب

یہ ایک ایسا طریقہ ہے، جو سلف سے نہیں ملتا ہے، اس میں بدعت کی بو آ رہی ہے، نیز اس طرح ثواب پہچانے والے صرف ثواب نہیں پہنچاتے ہیں، بلکہ نیت یہ ہوتی ہے کہ یہ بزرگان اس عمل سے خوش ہوکر کل قیامت کے دن ہمارے کچھ کام آئیں گے۔ اس لحاظ سے یہ عمل شرک بھی بن جاتا ہے اور مزید نظریات اس تختی کے پیچھے پنہاں ہیں لہذا یہاں سے پانی لینا یا پینا اس جدید عمل کی تائید ہے اور اسکے پیچھے موجود سارے نظریات کو لا شعوری طور پر تقویت دینا ہے اور ایسے اعمال کی حمایت و تائید نہیں کرنی چاہیے۔
واللہ اعلم

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ