سوال (6192)
کیا سابقہ میاں بیوی کی اولاد جو دوسری شادیوں میں سے ہو ان کے آپس میں رشتہ داری ہوسکتی ہے؟
جواب
بہن بھائیوں کی تین قسمیں ہیں۔
(1): شقیق
(2): علاتی
(3) اخیافی
بظاہر تو بہن بھائی ہونگے، ان کا رشتہ آپس میں نہیں ہو سکتا ہے۔
باقی یہ یاد رکھیں کہ اگر بیوی کی سابقہ شوہر سے اولاد ہو، اس طرح شوہر کی پہلی بیوی سے اولاد ہو، پھر ظاہر کہ ان کے آپس میں رشتے ہو سکتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




