سوال (2861)

ایک شخص اپنے شہر سے کسی دوسرے شہر میں شفٹ ہو چکا ہے، اب وہ دو چار ماہ بعد دو تین دن کے لیے آتا ہے، یہاں کا مکان کرائے پے دے دیا ہے، زمین وغیرہ ہے، تو کیا یہاں آ کر وہ نماز قصر پڑھے گا یا پوری پڑھے گا؟

جواب

یہ شخص اپنی سابقہ رہائش والے شہر میں مہمان اور مسافر کی حیثیت سے آتا ہے، مسافر شمار ہوگا، تین دن کے لیے آتا ہے تو قصر کر سکتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ