سوال (6327)

کل ایک ضرورت مند نے صدا لگائی، میں نے اسے 50 کا نوٹ دیا تو اس نے کہا اللہ آپ کی مشکلات آسان کرے، “آمین” ابھی میرے منہ میں تھا کہ اس نے اچانک کہ دیا پنج تن پاک کے صدقے اب ایسی دعا پر آمین جو منہ سے نکل گیا ہے اس کا کیا کرنا ہے؟

جواب

سبقت لسانی اور غیر ارادی معاملات کا پکڑ نہیں ہے، باقی انسان کو توبہ و استغفار کرنا چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ