سوال (6330)
کیا صبر کی دعا مانگنی چاہیے؟ کیونکہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ اگر صبر کی دعا مانگو گے تو تم پر مشکلات آئیں گی اور پھر تم صبر کرو گے۔
جواب
جی ہاں صبر کی دعا کی جا سکتی ہے، کرنی چاہیے، “ربنا افرغنا علینا صبرا” یہ بھی صبر کی دعا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے بارے میں فرمایا کہ ان کو بڑا صبر دیا گیا تھا، یہ اشارہ تھا کہ اللہ تعالیٰ مجھے بھی صبر دے دے، انصار کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ صبر کرنا یہاں تک کہ مجھ سے حوض میں آکر ملو، یہ صبر کی دعائیں اور نصیحت صحیح ہے، باطل ہے ان لوگوں کی دعا جو کہتے ہیں کہ صبر کی دعا ہی نہ کریں، ورنہ مشکلات آئیں گی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




