سوال (5156)
کیا صبر اور برداشت میں کوئی فرق ہے؟ اس بارے میں وضاحت فرمائیں۔
جواب
دیکھیں! بظاہر تو کوئی فرق نہیں، یہ الفاظ متقارب اور مترادف المعنیٰ ہیں، یہ اور بات ہے کہ انسان جب بحث کرتا ہے، تو توجیہات کر کے معمولی سا فرق نکال لیتا ہے، عموم و خصوص کے نام پر۔
صبر ایک عبادت ہے، تو اگر صبر کا مطلب صرف “برداشت کرنا” ہو، تو بھی وہ عبادت ہے۔
لیکن صرف برداشت، جو انسان مجبوراً کرتا ہے، اس کا عبادت سے کوئی تعلق نہیں، ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ انسان کچھ چیزوں کو مجبوراً برداشت کر لیتا ہے، تو وہ صبر کرنا مجبوری کی بنیاد پر ہے، پھر وہ عبادت نہیں، وہ آپ کی لاچاری ہے۔ جبکہ طاقت و اختیار رکھنے کے باوجود صبر کرنا، یہی اصل صبر ہے۔ اور حدیث میں آتا ہے:
یہ وہ عبادت ہے جس سے انسان کامیاب ہوتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ