سوال (4090)

جب زکوٰۃ دینے والا اپنی مرضی سے اس رقم کو خرچ نہیں کر سکتا ہے، کیونکہ وہ زکوٰۃ کی رقم فقراء کے حوالے کرنا ضروری ہے، تو سوال یہ ہے جب اس زکوٰۃ کو ہم مرضی سے کچھ خرید کر نہیں دے سکتے اس کی رقم ہے اسے دی جائے، تو صدقہ فطر جو ہے احادیث میں اس کی جنس دینے کا حکم ہے تو پھر ہم دیکھتے ہیں علماء اس جنس کے بدلے رقم دینے کی اجازت کیوں دیتے ہیں؟

جواب

سعودیہ کے علماء کا یہ موقف ہے کہ صدقہ فطر جنس سے دینا چاہیے، وہ رقم دینے سے منع کرتے ہیں، میں بھی لوگوں کو کہتا ہوں کہ صدقہ الفطر غلے کی صورت میں ادا کریں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ