سوال (3940)

کیا صدقۃ الفطر میں قیمت بھی نکالا جا سکتا ہے؟

جواب

جی ہاں! قیمت میں نکالی جا سکتی ہے، جیسا کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے نکالی ہے، امیر المومنین عمر بن عبد العزیز سے بھی منقول ہے، امام بخاری رحمہ اللہ اور امام ابو حنیفہ کا بھی رجحان اس طرف ہے، احکام و مسائل میں شیخ نور پوری نے بھی اجازت دی ہے، اس میں وسعت ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ