سوال (1178)
شیخ ہمارے ہاں پنجاب میں بنیادی غذائی اجناس میں کھجور ،منقہ تو شامل نہیں۔ البتہ سوجی، سیویاں،چینی،وغیرہ کا لحاظ ہونا چاہیے۔ پھر عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے اور صدقہ الفطر کا افضل وقت چاند دیکھنے سے لے کر عید نماز کے لیے گھر سے نکلنے تک ہے تو پھر عید والے دن گندم کا آٹا بھی خوشی میں شامل نہیں کرے گا۔ بلکہ سوجی،چاول، سویاں ہی کفایت کریں گی۔ اس بارے رہنمائی فرمائیں ۔
جواب
بہتر یہ ہے کہ جو اجناس سنت سے ثابت ہیں، انہیں میں سے کوئی ایک دی جائے، لیکن اگر مستحق کی ضرورت مختلف ہے، تو اسے قیمت یعنی پیسے بھی دیے جا سکتے ہیں تاکہ وہ اپنی ضرورت کے مطابق جو مناسب سمجھتا ہے، خرید لے، تو یہ بھی جائز ہے۔ جو پوسٹ آپ نے بھيجی ہے، اسی کے اندر یہ بات لکھی ہوئی ہے۔
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ