سوال 6951

السلام علیکم شیخ محترم! سوال تھا کہ کیا صدقہ فطر بتا کے دینا ضروری ہے؟ جس کو دینا ہے اس کو بتانا ضروری ہے؟ رہنمائی کر دیجیے۔

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
زکوٰۃ دیتے وقت کسی کو بتانا کہ یہ زکوٰۃ کی رقم ہے، صحیح نہیں۔ یہ عزت نفس مجروح کرنے کے مترادف ہے۔
نقدی رقم بغیر کچھ کہے حوالے کردی جائے، بغیر باور کروائے کہ یہ زکوٰۃ کی رقم ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ

سائل: فطرانہ بھی؟
جواب: جی فطرانہ ادا کرتے وقت بھی کسی کو بتاتے کی ہرگز ضرورت نہیں.
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ