سوال (1426)
ایک بندہ مسجد میں نماز باجماعت ادا کرنے کے لیے آتا ہے ، پہلی صف مکمل ہے ، اور وہ دوسری صف میں بجائے درمیان میں کھڑا ہونے کے بالکل دیوار کے ساتھ کھڑا ہو جاتا ہے تو کیا دوسرا آنے والا نمازی اس کو پکڑ کر صف کے درمیان میں لا سکتا ہے ؟
جواب
لوگوں میں یہ بات چلی ہے کہ دوسری صف کے لیے صف کے وسط یا درمیان سے صف بنانا کوئی ضروری نہیں ہے ، بہت سے لوگ بے علمی کی وجہ سے کنارے کھڑے ہو جاتے ہیں ، ان کو ساتھ ملانا چاہیے اس میں کوئی حرج نہیں ہے ، جس طرح ضرورت کے تحت بندہ آگے جا سکتا ہے ، پیچھے آ سکتا ہے ، دائیں اور بائیں کھسک سکتا ہے ، بوقت ضرورت امام کی جگہ جا سکتا ہے ، اس طرح ایسا جو شخص ہے ، اس کو ساتھ ملایا جا سکتا ہے ، شرعی طور اس میں کوئی قباحت نہیں ہے ، باقی یہ ہے کہ اس کی تعلیم ہونا چاہیے کہ دوسری صف بنانے کا طریقہ کار کیا ہے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ