سوال (259)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صف میں جگہ ہونے کے باوجود پچھلی صف میں اکیلے نماز پڑھنے والے کو نماز دہرانے کا حکم دیا ہے ، یہ حدیث مع حوالہ ذکر فرمائیں ؟

جواب:

وابصہ بن معبد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:

“أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يُصَلِّي خَلْفَ الصَّفِّ وَحْدَهُ فَأَمَرَهُ أَنْ يُعِيدَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ:‏‏‏‏ الصَّلَاةَ” [سنن ابي داؤد: 682]

’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، تو آپ نے اسے نماز لوٹانے کا حکم دیا۔ سلیمان بن حرب کی روایت میں ہے ، نماز کو لوٹانے کا حکم دیا ہے‘۔
ہمارے بعض مشائخ نے کہا ہے کہ “صلی منفردا” کے الفاظ آتے ہیں ،ان الفاظ سے یہ معنی سمجھ میں آتا ہے کہ آگے صف میں جگہ تھی ، اس نے لاعلمی میں ایسے کیا تھا ، آگے جگہ ہی نہیں ہے تو پھر اس پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا ۔ اس کی اور بھی توجیہات ہیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ