سوال (4477)
ایک خاتون کی طرف سے سوال ہے کہ میاں بیوی سفر حج کی طرف گئے ہیں، وہاں کسی گاؤں میں گئے، آگ لگنے کی صورت میں شوہر جل گیا، کیا اب خاتون عدت کرے یا اپنے بیٹے کے ساتھ حج کرے۔
جواب
اگر وہ مکہ کی طرف زیادہ سفر کر چکی ہے، مکہ قریب ہے، پھر وہ حج پورا کر لے، باقی عدت اس کی جاری ہے، جو دن رہ جائیں گے، واپس آ کر گھر میں وہ دن پورے کر لے، اگر وہ اپنے علاقے کی طرف زیادہ قریب ہے تو واپس آ جائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ