سوال        6837

اگر کوئی شخص ایسے ملک میں موجود ہے جہاں کل سے رمضان کا پہلا روزہ شروع ہو رہا ہے، اور وہ شخص آدھی رات (مڈ نائٹ) کے بعد کسی دوسرے ملک کے لیے سفر کر رہا ہے، تو اس صورت میں وہ روزہ کس ملک کے حساب سے رکھے گا؟
کیا وہ اس ملک کے مطابق روزہ رکھے جہاں وہ رات کو موجود تھا اور جہاں رمضان شروع ہو چکا ہے؟
یا پھر اس ملک کے مطابق روزہ رکھے گا جہاں وہ سفر کر کے جا رہا ہے اور جہاں رمضان کی تاریخ مختلف ہو سکتی ہے؟

جواب

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
دیکھیں، جب چاند طلوع ہو چکا اور جس ملک میں آپ موجود ہیں وہاں رمضان شروع ہو گیا، تو آپ پر روزہ فرض ہو چکا۔ اس صورت میں آپ وہیں کے مطابق سحری کریں گے اور روزہ رکھ کر سفر پر روانہ ہوں گے۔
بعد ازاں جب آپ پاکستان پہنچ جائیں تو افطار پاکستان کے وقت کے مطابق کریں گے۔ یعنی روانگی کے وقت جس جگہ آپ موجود تھے وہاں کے مطابق روزہ شروع ہوگا، اور جس جگہ افطار کے وقت موجود ہوں گے وہاں کے مطابق افطار کیا جائے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ