سوال (4578)

ہم سفر میں ہیں، شیخ محترم مغرب کی نماز پڑھ لی ساتھ عشاء کی بھی قصر کر سکتے ہیں، سہولت لیتے ہوئے۔ جبکہ امید یہ بھی ہے کہ جب عشاء کا وقت ہوگا تو ہم اپنے شہر بھی پہنچ جائیں گے، کیا اس طرح دو نمازیں سفر میں اکھٹی کر سکتے ہیں۔

جواب

سفر میں نمازوں کو جمع کرنے کی دو صورتیں ہیں، مغرب کے ساتھ عشاء پڑھنا یہ جمع تقدیم ہے، سفر میں سہولت سے فائدہ اٹھانا جائز ہے، ہمارے ہاں یہ ہوتا ہے کہ مغرب پڑھنے کے بعد ایک گھنٹہ بیٹھ جاتے ہیں، بعد میں عشاء پڑھیں گے۔ ایسا نہیں کرنا چاہیے، بلکہ مغرب کے ساتھ عشاء پڑھ لیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ