سوال (3378)

ایک شخص ہفتہ کے روز سفر میں ہونے کی وجہ سے ظہر و عصر چھوڑ بیٹھا، چھے سات گھنٹے کی مسافت اور بچوں کے ہمراہ ہونے کی وجہ سے کہیں اسے دوران سفر موقع میسر نہیں آیا ہے، یوں نمازیں رہ گئیں ہیں،
اور اس نے ادا ہی نہیں کی اتوار بھی گزر گیا اور آج سوموار ہے، اب وہ کیا کرے؟

جواب

بس اس کے ساتھ ایسا ہوگیا ہے، حسن ظن رکھنا چاہیے، وگرنہ ادائیگی ہوتی ہے، کوئی نہ کوئی صورت بن جاتی ہے، مسلم ہیں، مسلم علاقے میں رہتے ہیں، مسلمانوں کے ساتھ اٹھانا بیٹھنا ہے، بس اللہ تعالیٰ غفور رحیم ہے، اس کو نماز یں ادا کرنی چاہیے، یہ قضاء عمری نہیں ہے، قضاء عمری اسلام میں نہیں ہے، اس طرح ایک آدھا دن کی نمازیں ادا کی جا سکتی ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ