سوال (5876)

سفر میں نمازِ جمعہ کا کیا حکم ہے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت کریں۔

جواب

مسافر کو نماز جمعہ کی رخصت ہے، لیکن مسافر ایسا نہ ہو کہ اپنی گاڑی میں سفر کرتا ہو، ہر جگہ رک کر قدرتی مناظر دیکھتا ہو، جمعے کی باری آئے تو کہے کہ میں سفر میں ہوں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ

سوال: مسافر پر جمعے کا کیا حکم ہے؟ جواب بمع دلائل و حوالہ ارشاد فرمائیں۔

جواب: چار قسم کے لوگوں پر جمعہ فرض نہیں ہے۔

(1) مسافر

(2) مریض

(3) غلام

(4) عورت

باقی ادا کردیں تو افضل ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ