سوال (5688)

سفر میں نماز جمع کیسے کرنی ہے؟ مثلاً ہم لاہور سے فیصل آباد جارہے ہیں تو ہم صرف اس حالت میں نماز جمع کریں گے یا جب فیصل آباد پہنچ جائیں گے تب بھی جمع کرتے رہیں گے اور نماز جمع کرنے کی مدت کتنی ہے؟

جواب

اپنے علاقے سے جب نکلیں گے تو نماز قصر ہو جائے گی، سنت مؤکدہ معاف ہو جائیں گی، فجر کی سنتیں اور وتر پڑھیں، سفر کا دن ملا کر چار دن قصر کریں، اس کے بعد پوری ادا کریں، اگر متذبذب ہیں تو قصر کرتے رہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: اگر سفر میں عصر کا ٹائم ہو گیا اور نہیں پڑھ سکے نماز تو گھر پہنچ کر پوری نماز پڑھیں گے یا قصر؟
جواب: قصر کا معاملہ سفر کے ساتھ ہے، اگر سفر میں سہولت سے فائدہ نہیں اٹھایا، تو گھر آنے کے بعد سہولت ختم ہوگئی ہے، پھر نماز پوری ادا کی جائے گی، راستے میں قصر کرسکتے ہیں، اگر آپ شہر کے حدود سے باہر ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ