سوال (5105)
کیا کوئی بندہ حالت مجبوری میں صف پر اپنا الگ سے کپڑا، رومال، تولیہ یا مصلی بچھا کر نماز ادا کرسکتا ہے؟
جواب
اس پر کوئی حرج نہیں ہے، شرعاً تو کوئی قباحت نہیں ہے، حرم میں بھی ہر کوئی اپنے مصلے لے آتے ہیں، یہاں بھی لوگ مصلے اور تولیے اور رومال لے کر آتے ہیں، کوئی حرج نہیں ہے، بس تکبر مقصود نہ ہو۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ