سوال (3049)
صغیرہ گناہ اور کبیرہ گناہ کے درمیان کیا فرق ہے اور فرق کیسے کریں اور اس بارے میں ائمہ سلف کے کیا موقف ہیں، اس پر رہنمائی فرما دیں اور جو لوگ ان دونوں میں فرق نہیں کرتے وہ کس بنیاد پر نہیں کرتے ہیں؟
جواب
کبیرہ گناہ ان گناہوں کو کہا جاتا ہے، جن کے کرنے پر کتاب و سنت میں کوئی وعید آئی ہو، مثلا لعنت کی گئی ہو، دنیا و آخرت میں کسی حد لگانے کا کہا گیا ہو یا پھر اس شخص کو ظالم و فاسق کہا گیا ہو اور اس کے علاوہ صغیرہ گناہ ہیں، میرے علم میں ان کے درمیان فرق نہ کرنے والا کوئی نہیں ہے اس بارے میں شیوخ زیادہ بہتر بتا سکتے ہیں
الله اعلم
فضیلۃ الباحث صائم عتیبی حفظہ اللہ