سوال (2624)

صحابہ کرام کے گستاخ کے ساتھ تعلقات رکھنا کیسا ہے؟

جواب

صحابہ کرام اس امت کے افضل ترین لوگ ہیں، اسلام کے محافظ ہیں، ان کے گستاخ سے تعلق نہیں رکھنا چاہیے، بندہ اپنے سگے بھائی یا والد کے گستاخ کو جب بہت برا جانتا ہے، اس کو دیکھنا پسند نہیں کرتا ہے، بلکہ جو استطاعت میں ہوتا وہ بھی کرتا ہے تو پھر صحابہ تو اس چیز کا زیادہ حق رکھتے ہیں۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ