سوال (1576)

کیا یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے ؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
«میرے صحابہ کو گالی مت دو، کیونکہ آخر زمانے میں ایک قوم آئے گی، جو میرے صحابہ کو گالی دے گی، پس اگر وہ (گالیاں دینے والے) بیمار ہو جائیں تو ان کی عیادت نہ کرنا، اگر مرجائیں تو ان کی نماز جنازہ نہ پڑھنا ان سے ایک دوسرے کا نکاح نہ کرنا، نہ انہیں وراثت میں سے حصہ دینا، نہ انہیں سلام کرنا اور نہ ہی ان کے لئے رحمت کی دعا کرنا»
[تاريخ بغداد ج : 8 ص : 139]

جواب

“لا تسبوا أصحابى فإنه يجىء فى آخر الزمان قوم يسبون أصحابى فإذا مرضوا فلا تعودوهم وإذا ماتوا فلا تشهدوهم ولا تناكحوهم ولا توارثوهم ولا تسلموا عليهم ولا تصلوا عليهم”
[الخطيب، وابن عساكر عن أنس، قال الذهبى هو منكر جدًّا]
[أخرجه الخطيب 143/8 وابن عساكر: 344/14 ، جامع الاحادیث للسیوطی، رقم:16449، جلد:17 صفحه:148]

فضیلۃ العالم عبدالرحیم حفظہ اللہ