سوال (309)
کسی صحابی یا کسی عظیم اسلامی ہستی کی وفات کے دن کو منانا یعنی اس دن ان کی شان بیان کرنا بدعت ہے؟
جواب
یہ جو باقاعدہ دن منایا جاتا ہے یا celebrate کیا جاتا ہے ، یہ محل نظر ہے ، صحیح نہیں ہے ، البتہ تبلیغی نکتہ نگاہ سے جیساکہ جمادی الثانی چل رہا ہے ، تخصیص کے بغیر کوئی موقع محل بن جائے تو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے حوالے سے کوئی بات کردیں ، جیسا کہ آج میں نے کہا ہے کہ ہم دن منانے کے قائل نہیں ہیں ، اور نہ ہی اس مہینے کو خاص سمجھتے ہیں ، لیکن ہم یہ چاہتے ہیں کہ صحیح بات لوگوں تک پہنچ جائے ، ایک ماحول بنا ہوا ہوتا ہے تو ہم بھی کچھ باتیں کرلیتے ہیں ، بس یہ بات ہے ، دن اور مہینے کی تخصیص نہ کی جائے کبھی بات ہوگئی ہے تو ٹھیک ہے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ