سوال (3270)

مال و دولت کے ذریعے عزت کی حفاظت کرنا

“ذبوا بأموالكم عن أعراضكم، قالوا: يا رسول الله كيف نذب بأموالنا عن أعراضنا؟ قال: يعطى الشاعر ومن تخافون من لسانه”.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “اپنے مالوں سے اپنی عزتوں کا دفاع کر لیا کرو۔”
انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم اپنے مالوں کے ذریعے اپنی عزتیں کیسے بچائیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شاعر کو اور ان آدمیوں کو مال دے دیا جائے کہ جن کی زبانوں سے تمہیں (‏‏‏‏اپنی عزت کا) ڈر لگتا ہے۔
[سلسلة الأحاديث الصحيحة]
اس کا کیا مطلب ہے آج کل کے دور میں صحافی ٹائپ لوگ خرید لیے جائیں۔

جواب

اس کا معنی یہ بھی لیا جا سکتا ہے کہ کوئی بھی ایسا آدمی جو خواہ مخواہ ہماری عزت کے درپے ہو اور نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہو، اسے موقع بموقع کچھ کھلا پلا دیا جائے تاکہ وہ اپنی زبان بند رکھے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ