سوال (2775)

ہماری مسجد میں یہ ٹائل لگی ہوئی ہے، اس کے اوپر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام آ رہے ہیں تو اس کے بارے میں ہمیں کیا کرنا چاہیے، یہ مسجد کے صحن میں ہے۔

جواب

صحن میں ایسی ٹائل لگانا جس پر محمد لکھا ہوا ہے، یہ جائز نہیں ہے، ان جانے میں کسی بھی شخص کا پاؤں اس مقدس نام پر آ سکتا ہے۔ اسے فورا اکھاڑ دینا چاہیے، اس سے علاقے میں فتنہ پھیل سکتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ