سوال (2733)

جس کتاب میں بخاری شریف کے ابواب کے تراجم کی احادیث سے مناسبت بیان کی گئی ہے، اس کا نام بتادیں۔

جواب

صحیح البخاری کے تراجم کو سمجھنے کے لیے اہل علم کے ہاں معروف کتب درج ذیل ہیں:
(1) : المتواري على أبواب البخاري لابن المنيّر.
(2) : تراجم البخاري لبدر الدين ابن جماعة.
(3) : ترجمان التراجم على أبواب صحيح البخاري لأبي عبد الله السبتي الفِهري.
(4) : تراجم أبواب البخاري للشاه ولي الله الدهلوي.
(5) : الأبواب والتراجم لصحيح البخاري للزكريا الأنصاري.
(6) : لب اللباب في التراجم والأبواب لعبد الحق الهاشمي.
(7) : عون الباري في مناسبات تراجم البخاري لمحمد الحسين ميمن.
(8) : نظرات على صحيح البخاري وميزات أبوابه لأبي الحسن علي الحسني.
(9) : ضياء الساري في مسالك أبواب البخاري لعبد الله البصريّ.
اس کے علاوہ امام ابن الملقن نے اپنی شرح التوضیح اور امام ابن حجر نے اپنی شرح فتح الباری میں بہت عمدہ اور نفیس بحثیں کی ہیں۔ لیکن یہ کتب تمام تراجم کو سمجھنے کے لیے کافی نہیں ہیں۔ اس سلسلے میں کسی ماہر استاد کا انتخاب کر لیا جائے تو بھت آسانی رہے گی۔
والله تعالى أعلم.

فضیلۃ الباحث ابو دحیم محمد رضوان ناصر حفظہ اللہ