سوال (5608)
صحیح مسلم کی روایات میں کونسے نمبر کو ملحوظ رکھا جائے، کافی نمبروں کا فرق ہوتا ہے؟
جواب
دونوں صحیح ہیں۔ صحیح مسلم کے جن نسخوں میں 7563 روایات ہیں۔ ان میں سند نمبر ذکر کیا گیا ہے ہر روایت کا۔ جبکہ جس نسخہ میں 3033 روایات ہیں، ان میں ہر روایت میں حدیث نمبر ذکر ہے۔ کوئی بھی صحیح مسلم کا حوالہ ہو تو یہ دیکھ لیں کہ حوالہ درج کرنے والوں نے سند نمبر ذکر کیا ہے یا حدیث نمبر۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ