سوال (5891)

اگر کوئی شخص چار رکعت نماز ادا کر رہا ہو اور اس دوران پانچویں رکعت کے لیے کھڑا ہو جائے اور پھر اسے یاد آئے کہ وہ پانچویں رکعت کے لیے کھڑا ہو گیا ہے تو اسے کیا کرنا چاہیے کیا وہ رکعت مکمل کرے اور سجدہ سہو کرے یا کوئی اور حکم ہے؟ اس بارے میں وضاحت کریں۔

جواب

جی جب ایسا عمل واقع ہو جائے تو رکعت مکمل کر کے سلام پھیرنے سے پہلے سہو کے دو سجدے کر لیں

ﻋﻦ ﻋﺒﺪ اﻟﺮﺣﻤﻦ ﺑﻦ ﺷﻤﺎﺳﺔ ﻗﺎﻝ،
ﺻﻠﻰ ﺑﻦا ﻋﻘﺒﺔ ﺑﻦ ﻋﺎﻣﺮ ﻓﻘﺎﻡ ﻭﻋﻠﻴﻪ ﺟﻠﻮﺱ ﻓﻘﺎﻝ اﻟﻨﺎﺱ ﻭﺭاءﻩ ﺳﺒﺤﺎﻥ اﻟﻠﻪ ﻓﻠﻢ ﻳﺠﻠﺲ ﻓﻠﻤﺎ ﻓﺮﻍ ﻣﻦ ﺻﻼﺗﻪ(وفي رواية البيهقي
ﻓﻠﻤﺎ ﻛﺎﻥ ﻓﻲ ﺁﺧﺮ ﺻﻼﺗﻪ) ﺳﺠﺪ ﺳﺠﺪﺗﻴﻦ ﻭﻫﻮ ﺟﺎﻟﺲ ﻓﻘﺎﻝ ﺇﻧﻲ ﺳﻤﻌﺘﻜﻢ ﺗﻘﻮﻟﻮﻥ ﺳﺒﺤﺎﻥ اﻟﻠﻪ ﻛﻴﻤﺎ ﺃﺟﻠﺲ ﻭﻟﻴﺲ ﺗﻠﻚ ﺳﻨﺔ ﺇﻧﻤﺎ اﻟﺴﻨﺔ اﻟﺘﻲ ﺻﻨﻌﺘﻪ
صحیح ابن حبان:(1940)، طبرانی کبیر:17/ 314، مستدرک حاکم:(1214)، السنن الکبری للبیھقی: (3852) صحیح

اس میں دلیل یہ ہے کہ مکمل کھڑے ہو جانے پر دوبارہ واپس نہیں بیٹھیں گے کہ یہی سنت ہے۔
والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ