سوال (3596)

سجدہ شکر اور سجدہ تلاوت میں کونسی دعا پڑھنی چاہیے؟

جواب

1: سجدہ شکر کی الگ سے کوئی دعا نہیں۔ نماز کے سجود والی دعا ہی پڑھیں گے۔
2: سجدہ تلاوت کی یہ دعا ثابت ہے:

اللهم اكْتُبْ لِي بها عِنْدَكَ أَجْرًا وَضَعْ عَنِّي بها وِزْرًا وَاجْعَلها لِي عِنْدَكَ ذُخْرًا وَتَقَبَّلها مِنِّي كَمَا تَقَبَّلْتها مِنْ عَبْدِكَ دَاوُدَ، [ترمذی: 579، سندہ حسن]

تنبیہ: اس حوالے سے امام عقیلی رحمہ اللہ کی جرح مرجوح ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ الباحث احمد بن احتشام حفظہ اللہ