سوال (3997)

کیا سجدہ شکر کے لیے وضوء شرط ہے؟

جواب

سجدہ شکر کے لئے وضوء شرط نہیں ہے۔

دلائل: عَنْ أَبِي بَكْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ:‏‏‏‏ إِذَا جَاءَهُ أَمْرُ سُرُورٍ، ‏‏‏‏‏‏أَوْ بُشِّرَ بِهِ خَرَّ سَاجِدًا شَاكِرًا لِلَّهِ.

حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے:
“نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی کوئی خوشی کی خبر سنتے، فوراً اللہ کے شکر میں سجدہ کرتے۔”
(سنن ابی داود: 2774، صحیح ابن ماجہ: 1494)
اس حدیث میں وضو کا ذکر نہیں، اور اگر وضو شرط ہوتا تو اس کا ذکر کیا جاتا۔
1) ابن قدامہ رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
“سجدہ شکر کے لیے وہی احکام ہیں جو سجدہ تلاوت کے ہیں، اور سجدہ تلاوت کے لیے بھی وضو شرط نہیں، لہٰذا سجدہ شکر کے لیے بھی وضو شرط نہیں”۔(المغنی 1/ 370)
2) امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
“سجدہ شکر اور سجدہ تلاوت کے لیے وضو شرط نہیں، کیونکہ یہ نماز نہیں ہے بلکہ محض اللہ کے سامنے عاجزی کا اظہار ہے”۔ (مجموع الفتاویٰ 23/ 132)

فضیلۃ الباحث کامران الٰہی ظہیر حفظہ اللہ