سوال (4614)

کیا سجدہ تلاوت کے بعد جلسہ استراحت ہے؟

جواب

سجدہ تلاوت کے بعد عمومًا جلسہ استراحت نہیں ہے، نہ ذکر ہے، نہ اس پر عمل ہوتا ہے، البتہ کوئی طبیعت اور مزاج کے مطابق کر لیتا ہے تو فتویٰ نہیں لگانا چاہیے، کیونکہ یہ سختی کا معاملہ نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

نماز میں جلسہ استراحت یعنی دوسرے سجدے کے بعد کچھ دیر بیٹھنا کہ ہر ہڈی اپنی جگہ پر واپس آجائے اس کے بعد دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہونا، سنت ہے۔ [ابوداؤد: 730، سندہ حسن]
لیکن سجدہ تلاوت کے بعد جلسہ استراحت یہ سنت نہیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ