سوال 6736
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
نماز میں قرات کے دوران سجدہ تلاوت میں سجدہ میں کونسی تسبیح پڑھی جائے گی؟ جواب عنایت فرما دیں۔
جزاکم اللہ خیرا
جواب
اگر سجدہ تلاوت میں «سُبحانَ رَبِّيَ الأَعْلٰی» پڑھ لی جائے تو بھی درست ہے۔ سجدے کی کوئی بھی مسنون دعا پڑھ لی جائے، تب بھی درست ہے۔ حتیٰ کہ اگر کچھ نہ بھی پڑھا جائے تو بھی ٹھیک ہے۔
البتہ سجدہ تلاوت میں دو اور دعائیں بھی منقول ہیں، اگرچہ ان کی اسناد پر اہلِ علم نے کلام کیا ہے، لیکن بعض علماء نے ان کے پڑھنے کی اجازت دی ہے۔
ایک دعا یہ ہے:
«سَجَدَ وَجْهِيَ لِلَّذِي خَلَقَهُ وَصوَّرهُ»
اور دوسری دعا یہ ہے:
«اللّٰهُمَّ اكْتُبْ لِي بِهَا عِنْدَكَ أَجْرًا، وَتَقَبَّلْهَا مِنِّي كَمَا تَقَبَّلْتَهَا مِنْ عَبْدِكَ دَاوُدَ»
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




