سوال (3594)
جب سجدہ سہو کیے جاتے ہیں، تو کیا اس وقت دو سجدوں کے درمیان والی دعا پڑھی جائے گی؟
جواب
جی سجدوں کے درمیان والی دعا پڑھی جائے گی، جو دعا نماز والے سجدوں کے درمیان پڑھی جاتی ہے، جو دعا نماز کے سجدوں کے درمیان پڑھی جاتی ہے۔
فضیلۃ الباحث اشرف شاہین حفظہ اللہ
سوال: سجدہ سہو کی کیا دعا ہے؟
جواب: ہمارے علم کے مطابق سجدہ سہو کی الگ سے کوئی دعا نہیں ہے، کیونکہ وہ نماز کا ہی ایک سلسلہ ہے، وہی دعائیں سجدے کی ہونگی، جو سجدے کی دعائیں ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




