سوال (3279)

اگر امام رکعت میں ایک سجدہ بھول جائے اور نماز مکمل کرنے کے بعد اسے مقتدی یاد دلائے تو اسے کیا کرنا چاہیے؟ دوسری صورت یہ ہے کہ اگر کوئی ایک سجدہ اضافی کر لے تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

سوال میں جو پہلی بات پوچھی گئی ہے کہ سجدہ رہ جائے، جس رکعت میں سجدہ رہ جائے، وہ رکعت نہیں ہوگی، اس لیے کہ سجدہ فرض اور رکن ہے، اگر سلام پھیرنے کے بعد کسی نے بتایا ہے تو ایک رکعت پڑھیں، تمام دعاؤں کے بعد سلام پھیرنے سے پہلے دو سجدے سہو کے کیے جائیں، اس طرح نماز مکمل کی جائے، سوال میں دوسری بات پوچھی گئی ہے کہ ایک سجدہ زائد ہوگیا ہے تو اس صورت میں دو سجدے سہو کیے جائیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ