سوال (6074)

سجدہ سہو کرنے کا طریقہ بتا دیں۔
اور نماز وتر میں دعائے قنوت رکوع سے پہلے یا رکوع کے بعد پڑھیں؟ اہل علم سے جواب کا طلبگار ہوں.

جواب

سجدہ سہو سلام کے بعد بھی کیا جا سکتا ہے، اس کے بعد پھر بغیر تشہد کے سلام پھیرا جائے گا، اس طرح کہ دو سلام پھیرنے سے پہلے ساری دعائیں کریں، پھر بغیر تشہد کے سلام پھیر دیں، سلام سے پہلے اور بعد میں دونوں طرح جائز ہے، علماء نے مختلف توجیہات کی ہیں، ہمارے تحقیق میں دونوں طرح صحیح ہے، باقی قنوت وتر رکوع سے پہلے اولی و افضل ہے، سختی نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ