سوال 6957

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخ محترم سجدے میں ناک پر زور دینا چاہیے تاکہ جو ماتھے اور ناک کے درمیان ہڈی ہے، اس کو زمین پر لگنا چاہیے جبکہ اگر ناک اور ماتھا لگ جائے تو درست نہیں کہتے ہیں۔ کہ وہ نتھنے ہیں ناک جو ہے جو ماتھے اور ناک کے درمیان جو ہڈی ہے وہ ہے اس لئے زور سے دبانا چاہے سجدے میں؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ناک اور پیشانی ہی زمین پر لگانے کا حکم ہے۔

عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ «لاَ صَلاَةَ لِمَنْ لَمْ يَضَعْ أَنْفَهُ عَلَى الأَرْضِ».

ترجمہ:
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جو اپنی ناک زمین پر نہیں رکھتا۔
[سنن دار قطنی، کتاب: پاکی کا بیان، باب:پیشانی اور ناک کو رکھنا واجب ہے، حدیث نمبر: 1302]
سندہ،صحیح
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ