سوال (5181)

سجدے میں ربنا اتنا فی الدنیا والی دعا پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

سجدے میں تلاوت منع ہے، لیکن بطور دعا کہ قرآنی دعائیں پڑھی جا سکتی ہیں، یہ صحیح ہے،

“ان تعذبهم فانهم عبادک”

مسند احمد کی روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ یہ آیت سجدے میں پڑھی تھی، عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنھما

“رَبِّ بِمَاۤ اَنۡعَمۡتَ عَلَىَّ فَلَنۡ اَكُوۡنَ ظَهِيۡرًا لِّلۡمُجۡرِمِيۡنَ‏”

یہ پڑھنا ثابت ہے، عرب علماء کا بھی یہ فتویٰ ہے، شیخ امین اللہ پشاوری حفظہ اللہ نے بھی اس حوالے سے تفصیل لکھی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ