سوال 6638
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم علماء کرام دو سجدوں کے درمیان انگلی شھادت والی کھڑی رکھنا درست ہے یا نہیں، با دلیل وضاحت مطلوب ہے۔
جواب
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اس معاملے میں کوئی صریح دلیل موجود نہیں ہے کہ سجدوں کے درمیان انگلی کو حرکت دی جائے یا اٹھا کر رکھا جائے۔ البتہ بعض علماء نے صحیح مسلم کی ایک حدیث سے اس کی طرف اشارہ یا استنباط کیا ہے، لیکن یہ استنباط ہی تک محدود ہے۔
صحیح بات یہ ہے کہ یہ عمل بلا دلیل ہے اور صرف قیاس و استنباط پر مبنی ہے۔ اسی وجہ سے شیخ البانی رحمہ اللہ نے بھی بڑی شد و مد کے ساتھ اس کی نفی فرمائی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




