سوال 6879
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
شیخ محترم ایک سوال ہے کہ ایک بندہ ہے وہ کہتا ہے جی اللہ تعالی سخی کے کم عمل سے بھی راضی ہو جاتا ہے تو کیا ایسا کوئی معاملہ ہے تو رہنمائی کر دیجیے گا دوسرا یہ بھی تھا کہ کیا کوئی ایسا پیمانہ ہے جس سے پتہ چل جائے کہ یہ بندہ سخی ہے یا نہیں؟
جواب
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ، جی انسان کی نجات ایمان کے بعد عملِ صالح پر ہے، سخاوت عملِ صالح ہے، اگر وہ اللہ کی رضا کے لیے اچھے کاموں میں پیسہ خرچ کر رہا ہے تو ان شاء اللہ یہ نجات کا ذریعہ ہے لیکن یہ بات یاد رہے صرف سخاوت پر ہی توقف کرنا، اسی پر صرف اکتفا کرنا اسی کا اہتمام کرنا اور باقی نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ، باقی معاملات، عبادات کو نظر انداز کر دینا تو یہ تو کوئی عقلمندی نہیں ہے اگرچہ سخاوت بھی رب کو راضی کرنے کا ذریعہ ہے، واللہ اعلم۔
فضیلۃ الشیخ حافظ علی عبداللہ حفظہ اللہ




