سوال (6265)

سلف کن کو کہا جاتا ہے؟

جواب

وہ نیک لوگ جو ہم سے پہلے گزر گئے ہیں۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بارے میں فرمایا: “نعم السلف أنا لك يافاطمة”
اے فاطمہ! میں تمہارے لیے بہترین سلف ہوں، میں سب سے پہلے جا کر تمہارا استقبال کرنے والا ہوں، یہ مراد ہے، جمہور صحابہ، تابعین اور آئمہ جو نبوی امور پر چلتے رہے ہیں، انہی سلف کہا جاتا ہے۔ وہ اچھے اور صالحین لوگ جو ہم سے پہلے گزر گئے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ