سوال (1138)

سجدہ سہو سلام کے بعد کرتے ہیں تب سجدے کر کے بعض آئمہ دوبارہ سلام پھیرتے ہیں یہ کیسا عمل ہے ؟

جواب

جن صورتوں میں سجدہ سہو سلام کے بعد ہے ، وہاں سجدہ سہو کے بعد دوبارہ سلام پھیرا جائے گا ۔

فضیلۃ الباحث داؤد اسماعیل حفظہ اللہ

سائل : شیخ امام سجدہ سہو کرنا بھول گیا ہے تو وہ سلام کے بعد کرے گا ؟
سجدہ سہو کرنے کے بعد بھی سلام پھیرے گا حالانکہ نماز ختم ہوگئی ہے ؟
جواب : جی ، سلام کے بعد کرے گا۔

فضیلۃ الباحث داؤد اسماعیل حفظہ اللہ

یہ عمل بالکل درست ہے، جیسا کہ صحیح مسلم میں حدیث موجود ہے :

“عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، صَلَّى الْعَصْرَ، فَسَلَّمَ فِي ثَلَاثِ رَكَعَاتٍ، ثُمَّ دَخَلَ مَنْزِلَهُ، فَقَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ، يُقَالُ لَهُ: الْخِرْبَاقُ، وَكَانَ فِي يَدَيْهِ طُولٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَذَكَرَ لَهُ صَنِيعَهُ، وَخَرَجَ غَضْبَانَ، يَجُرُّ رِدَاءَهُ، حَتَّى انْتَهَى إِلَى النَّاسِ، فَقَالَ: أَصَدَقَ هَذَا؟ قَالُوا: نَعَمْ، ” فَصَلَّى رَكْعَةً، ثُمَّ سَلَّمَ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ :”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےعصر کی نماز پڑھائی اور تین رکعات پر سلام پھیر دیا، پھر اپنے گھر تشریف لے گئے تو ایک آدمی جسے خرباق کہا جاتا تھا اور اس کے ہاتھ لمبے تھے، وہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جو (سہو) ہوا تھا اس کا آپ کے سامنے تذکرہ کیا، آپ غصے کی حالت میں، چادر گھسیٹتے ہوئے نکلے حتی کہ لوگوں کے پا س آ پہنچے اور پوچھا: ” کیا یہ سچ کہہ رہا ہے؟“ لوگوں نے کہا: جی ہاں! توآپ نے ایک رکعت پڑھائی، پھر سلام پھیرا، پھر سہو کے دو سجدے کیے، پھر سلام پھیرا ۔

فضیلۃ العالم عبد الخالق سیف حفظہ اللہ