سوال (3608)
کیا جاز کیش میں موجود “سلام سیونگ” جس میں رقم سیو کرنے پر پرافٹ بھی ملتا ہے۔ جائز ہے۔
جواب
نام سلام رکھنے سے سلامتی والا تھوڑی ناں ہو گیا، سیونگ پر پرافٹ سود ہی ہے۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ
اگر “سلام سیونگ” میں پرافٹ گارنٹیڈ ہو اور یہ سودی نظام کے تحت دیا جا رہا ہو، تو یہ اسکیم ناجائز ہے۔ لیکن اگر یہ اسلامی اصولوں کے مطابق مضاربہ یا شرکت کی بنیاد پر ہو، تو پھر جائز ہو سکتی ہے، بشرطیکہ تمام شرائط پوری ہوں۔ اس حوالے سے جاز کیش سے رابطہ کر کے مزید وضاحت حاصل کرنے کے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے لیکن بظاہر یہ سودی معاملہ ہی لگ رہا ہے۔
واللہ اعلم بالصواب۔
فضیلۃ الشیخ فیض الابرار شاہ حفظہ اللہ