سوال (3126)
نماز چاشت، صلاۃ الضحٰی اور صلاۃ الاوابین کی وضاحت فرما دیں؟
جواب
بعض علماء نے اشراق اور چاشت نماز میں فرق کیا ہے، اشراق سورج طلوع ہونے کے بعد فوراً پڑھی جائے، یہ اشراق ہے، چاشت کا وقت اس وقت سے شروع ہوتا ہے، جب سورج کچھ اوپر آجائے اور گرم ہو جائے، زوال سے پہلے پہلے کا وقت ہو، دو، چار، چھ یا آٹھ یہ چاشت کی رکعتیں ہیں، چاشت کو صلاۃ الضحی اور صلاۃ الاوابین بھی کہا جاتا ہے، باقی مغرب کے بعد چھ رکعت کو صلاۃ الاوابین کہنا صحیح دلائل سے ثابت نہیں ہے، لہذا وہاں چھ کی تعداد بھی صحیح نہیں ہے، صلاۃ الضحی، صلاۃ الاوابین اور چاشت ایک ہی نماز کے نام ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ