سوال (3900)
کیا کسی صالح انسان کی وفات کے بعد اس کی شخصیت، اوصاف حمیدہ اور عادات و خصائل کے بیان پر خطبہ جمعہ دیا جا سکتا ہے؟
جواب
بعض مواقع پر بعض شخصیات کے خصائص اور فضائل نیز ان کے احوال حسنہ بعد از موت کا ذکر موجود ہے، جیسے علی رضی اللہ عنہ نے کہا تھا، میں نے دیکھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہتے تھے میں ابو بکر اور عمر گئے۔۔۔ الخ، مقصود اس سے شان بیان کرنا تھا کہ ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کس قدر تعلق تھا، لیکن کنوینشن کروانا اور پروگرام رکھنا وغیرہ اور تعزیتی ریفرنس و اجلاس منعقد کرنا، حتی کہ جمعے تک پڑھا دینا یہ غلو اور اعتدال سے تجاوز معلوم ہوتا ہے۔ واللہ اعلم!
فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ