سوال (2264)
امانت رکھا ہوا زیور میکے والوں نے بغیر اطلاع دیے بیچ دیا ہے، اور سالہا سال بات گول مول کرتے رہے ہیں، طلب کرنے کے بعد بھی بات مبہم رہی ہے، پھر داماد کو ضرورت پڑنے پر سختی سے طلب کیا گیا تو اصل کہانی سمجھ آئی ہے، اب صاحب زیور زمین لینا چاہتا تھا، اس وقت اس زیور سے زمین لی جاتی تو آج لاکھوں کا فائدہ ہوتا، اب داماد کہہ رہا ہے کہ میرا تو نقصان ہوا ہے، اب مجھے ہر سال پچاس ہزار کے حساب سے نفع بھی دو، کیا یہ درست ہے؟
جواب
جتنا سونا بطور امانت دیا تھا، اتنا ہی واپس لے سکتا ہے، کچھ بھی زائد لینا سود کے زمرے میں آئے گا۔
فضیلۃ العالم عبدالرحیم حفظہ اللہ