سوال (6020)

سیلون اور کریانہ اسٹور والا زکاۃ کس طرح دے گا؟

جواب

سیلون والا غیر شرعی کام نہ کرے، داڑھی وغیرہ کاٹنا، باقی اس کے پاس مال تجارت نہیں ہے، صرف مزدوری ہے، اگر وہ مزدوری کے پیسے جوڑتا ہے، سال کے پیچھے ساڈھے باون تولے کے برابر پیسے بن جاتے ہیں، لم سم ایک لاکھ اسی ہزار تو وہ زکاۃ دے گا، ساڈھے باون تولے سے کم ہے تو زکاۃ نہیں ہے۔
باقی مال تجارت والا سال میں دیکھ لیں، مال تجارت جو دکان میں ہے، اس کا اندازہ کرلے، لوگوں کے پاس قرضہ دیا ہوا ہے، وہ بھی جوڑ لے، گھر میں بچت ہے، وہ بھی جوڑ لے، ان کو جوڑ کر جو لوگوں کو قرضہ دینا ہے، وہ نکال دے، باقی پر 2.5 کے حساب سے زکاۃ دے۔ مسلسل کام کرتا ہے تو سال کے آخر میں حساب کرلے۔ پھر زکاۃ دے دے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ