سوال (271)
کیا سمندر کا ہر جاندار(زندہ و مردار) حلال ہے ؟
جواب:
سمندر کے ایسے جانور جو فطرتاً پانی ہی میں رہتے ہیں، اصولی طور پر حلال ہیں
اور حدیث میں ہے کہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سمندر کے بارے میں فرمایا:
سمندر کا پانی پاک کرنی والا ہے، اور اسکا مردار حلال ہے۔ [سنن ابي داؤد : 83]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے “صحیح ابو داود ” میں اسے صحیح کہا ہے۔
سمندری جانوروں کے بارے میں قاعدہ کلیہ یہ ہے کہ کوئی بھی جانور جو پانی کے بغیر نہیں رہتا، اسے کھانا حرام نہیں ہے ، جبکہ وہ جانور جو خشکی اور پانی دونوں جگہ رہنے کی صلاحیت رکھتے ہوں وہ سب کے سب حلال نہیں ہیں۔
فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ
اس حوالے سے یہ ہے کہ جن جانوروں کو مارنے کا حکم ہے وہ حرام ہیں ، اس طرح وہ جانور جن کو مارنے کا حکم نہیں وہ بھی حرام ہیں ، کچیلوں سے شکار والے جانور اور پنجوں سے شکار کرنے والے جانور حرام ہیں ، سمندر کی مخلوقات اس سے الگ ہے ، وہ حلال ہے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ