سوال (2154)
ایک علمی شخص کا کہنا ہے کہ ہمیشہ ننگے سر رہنے والا اور سنت سمجھ کر سر ڈھانپنے والا دونوں برابر ہیں
یہ بیانیہ کیسا ہے؟
جواب
اس علمی شخصیت سے اس کی دلیل بھی پوچھ لیں۔ بعض دفعہ بات نقل کرنے سے بھی فرق ہو جاتا ہے، ہو سکتا ہے کہ انہوں نے بات کو کسی اور پیرائے میں کیا ہو۔
بہر صورت سر ڈھانپنا کوئی فرض یا واجب نہیں ہے، لیکن کسی عمل کو سنت سمجھ کر بجا لانے والا اور سنت کو ترک کرنے والا دونوں برابر نہیں ہو سکتے۔
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مبارکہ تھی کہ آپ سر ڈھانپ کر رکھتے تھے، عموما اہل علم بھی سرڈھانپ کر رکھنے کی تلقین کرتے ہیں اور ننگے سر کو خلافِ مروت سمجھتے ہیں۔
فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ