سوال (5147)
سر کے مسح کا طریقہ بتائیں؟
جواب
سر کا مسح اس طرح ہے کہ ایک ہاتھ سے پانی لیں، پھر دوسرے ہاتھ پر ڈال کر دونوں ہاتھوں گیلے کریں، بعد میں پیشانی سے دونوں ہاتھوں کو لے کر گدی تک جائیں، پھر واپس لے آئیں۔
یا پھر چلو لیں، سر کے وسط میں ڈال دیں، پھر ابتداء سے لے کر ہاتھوں کو پیچھے لے جائیں پھر پیچھے سے آگے لے آئیں۔
تیسرا یہ ہے کہ ہاتھ گیلے کرکے سر کا مسح کریں، اس کا ہمیں علم نہیں ہے، لیکن حدیث سے مسئلہ اخذ کیا جا سکتا ہے۔ علماء کا اتفاق ہے کہ ہاتھ کسی بھی طریقے سے گیلے کرکے سر کا مسح کر لیں تو سر کا مسح ہو جائے گا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ