سوال (5569)

جو منگنی یا ویسے کوئی لڑکی کو دیکھنے آئے تو رشتہ پکا کرتے ہیں تو کچھ پیسے دیتے اور کچھ پیسے سر سے وار کر سائیڈ پر رکھ دیتے ہیں۔ اب جو لڑکی کے سر سے پیسے وارے ہیں انکا کیا حکم ہے کیا وہ صدقہ ہے یا مسجد میں ڈال سکتے ہیں یا خود کھالیں یا مدرسے کی لڑکیوں کو کھلادیں جو پڑھنے آتی ہیں؟
رہنمائی فرمادیں۔

جواب

عموما عوام میں یہی سمجھا جاتا ہے کہ جس کے سر سے گھما کر پیسے رکھے جاتے ہیں وہ اُسکی جان کا صدقہ ہوتا ہے۔
عوامی عرف یہی ہے اور اسے صدقہ ہی سمجھا جائیگا۔
لیکن صدقہ کا یہ طریقہ درست نہیں۔کتاب و سنت سے ثابت نہیں۔
جب یہ صدقہ ہے تو صدقہ کرنے والا خود کہیں صرف کرے نہ کہ صدقہ سر پر وار کے وہیں چھوڑ دے!
اس لئے بہتر ہے کہ ایسا کام کرنے والے سے کھل کر پوچھ کیا جائے کہ آپکی یہ رقم صدقہ ہے یا تحفہ؟ اور اگر صدقہ ہے تو اسے کہاں صرف کریں؟
پھر جو جواب آئے اسی کے مطابق عمل کیاجائے۔ واللہ اعلم

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ

سر کے اوپر سے پیسے گھما کر پھینکنا یا کسی کو دینا یہ سلسلہ سرحد پار سے آیا ہے، ہندو اور سکھ ایسا کرتے ہیں، اس میں ایک قباحت غیر مسلموں کی مشابہت بھی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ